اردو | हिन्दी | English
139 Views
Politics

تادیبی کمیٹی کے فیصلے کے خلاف جاری رہے گی ہماری تحریک: کنھیا

Kanhaiya-Kumar
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 26؍اپریل(آئی این ایس انڈیا)جے این یوانتظامیہ کی طرف سے اتوار کو کیمپس میں ملک مخالف نعرے بازی معاملے میں سزا کا اعلان کیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام کو اسٹوڈنٹ یونین صدر کنہیا کمار نے مسترد کر دیا ہے۔کنہیا نے کہا کہ طلبہ یونین نے شروع سے ہی انکوائری کمیٹی کو مسترد کیا ہے۔کمیٹی میں خرابی کی بات پر کنہیا نے کہا کہ یہ ہائی لیول کمیٹی ہی غیر جمہوری طریقے سے بنائی گئی۔کنہیا نے کہا کہ وہ نہ تو ہائی لیول کمیٹی کو مانتے ہیں، نہ ہی کمیٹی کو رپورٹ کو مانیں گے اور نہ ہی رپورٹ کی بنیاد پر طے کی گئی سزا کومانیں گے۔کنہیا نے کہاکہ ہم نے کہاتھا کہ اس کمیٹی کو ہی ہم نہیں مانیں گے۔کنہیا کمار نے کہا کہ تفتیش کے دوران عمرخالد اور انربان جیل میں تھے۔

About the author

Taasir Newspaper