اردو | हिन्दी | English
297 Views
Indian

تصادم ختم، دونوں دہشت گرد مارے گئے

srinagar
Written by Tariq Hasan

سرینگر12 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر میں سرینگر۔جموں قومی شاہراہ سے دس کلومیٹر دور پنپور کی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ای ڈی آئی) عمارت میں پیر کی صبح سے چھپے ہوئے دو دہشت گردوں کے مارے جانے کے ساتھ ہی تقریبا 57 گھنٹے تک چلی مہم آج ختم ہو گئی۔فوج نے آج بتایا کہ پنپور میں تفتیشی مہم ابھی جاری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی دھماکہ خیز مواد تو عمارت میں نہیں ہے ۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ تصادم ختم ہو گیا ہے لیکن جانچ مہم جاری ہے ۔دونوں دہشت گردوں کی لاشیں موقع سے برآمد ہو گئی ہیں۔ ان کے پاس سے دو اے کے 47 رائفل بھی برآمد کی گئی ہیں۔تصادم کے بعد فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کثیر المنزلہ عمارت میں کچھ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اتوار کی صبح مہم شروع کی گئی تھی۔ اس کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا اور فوج کے جوانوں سمیت اضافی دستوں کو موقع پر بھیجا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کو فوری طور پر بھی ختم کیا جا سکتا تھا لیکن ہم نہیں چاہتے تھے کہ کوئی جانی نقصان ہو۔ عمارت میں 60 کمرے اورکئی باتھ روم ہیں ۔اس مہم کے ختم ہونے کا اعلان کرنے سے پہلے پوری عمارت کی تلاشی لینے میں وقت لگا۔57 گھنٹے تک چلی اس مہم کو کل دیر رات اندھیرے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا جسے آج صبح پھر شروع کیا گیا۔ ایک دہشت گرد کل مارا گیا تھا اور دوسرا دہشت گرد آج مارا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی شاہراہ پر پانتھا چوک سے پنپور تک ٹریفک بند تھا اور آج مہم ختم ہونے کے بعدیہاں ٹریفک کی آمدورفت کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan