اردو | हिन्दी | English
235 Views
Politics

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کالی مندر کی مورتی کیلئے سونے کا تاج پیش کریں گے

chandr-shekhar
Written by Tariq Hasan

حیدرآباد، 8 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے کل ورنگل میں بھدرا کالی مندر کی مورتی کو ان کی جانب سے پیش کئے جانے والے 3.6 کروڑ روپئے مالیت کے سونے کے تاج کا کیمپ آفس میں معائنہ کیا ۔اس موقع پر ریاستی وزرا بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلی کل حکومت کی طرف سے اس مندر کو یہ تحفہ پیش کریں گے ۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو ورنگل میں ہی رات میں قیام کریں گے اور اگلے دن صبح بھدرا کالی مندر میں کپڑے اور زیور بھی پیش کریں گے ۔ وہ مورتی کیلئے حکومت کی طرف سے تیار کردہ زیورات بھی پیش کریں گے ۔

About the author

Tariq Hasan