اردو | हिन्दी | English
175 Views
Politics

تمام بھارتیوں کو رکشا سوتر سے جوڑے گا مسلم راشٹریہ منچ: اندریش کمار

20160717_110820
Written by Taasir Newspaper

۔۸۱ جولائی، ۶۱۰۲

نئی دہلی (محمدشاہنواز) مسلم راشٹریہ منچ کی قیادت میں پورے ملک بھر میں تمام مذاہب کے بھائیوں کے ساتھ رکشا بندھن منانے کا عہد  اندریش کمار جی کی قیادت میں لیاگیا ، عہدبندی کا یہ پروگرام نئی دہلی میں منعقد کیا گیا، جس میں نامی گرامی ملک کی کئی ہستیوں نے شرکت کرتے ہوئے رکشا بندھن کو تمام بھارت میں بسنے والے بھائیوں کے ساتھ منانے کا عہدہ کیا۔ جناب اندریش کمار نے اپنے پرمغز خطاب میں کہا کہ یہ تمام انسانیت کو بھائی چارگی کے ساتھ ساتھ بھائیوں اور بہنوں کے مقدس رشتے کو ثابت کرتا ہے۔ اگر دیگر طریقے سے دیکھا جائے تو پوری دنیا انسانیت کے ناتے بھائی بہن ہی ہیں۔ کیونکہ مائی حوا اور دادا آدم نے ہی تمام انسانیوں کے بھائی بہنوں کو جنم دیا آگے چل کر ہم مذہب اور فرقوں میں تقسیم ہوگئے ورنہ باپ داداﺅں سے نکلے ہوئے ہم تمام انسانیت کے افراد بھائی بھائی اور بہن بھائی ہی ہیں۔

پروگرام میں مختلف شعبہ حیات سے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور اپنی عہد بندی کا اعادہ کرتے ہوئے مجلس کو اختتام پذیر کیا۔ جس میں مخصوص تنظیموں سے اداسین آشرم، ہمالیہ پریوار، انجمن فرزندان ہند ، بھارت تبت سہیوگ منچ، راشٹریہ سکھ سنگت، وشوگرام، فینس، فنس ، نیپال سنسکرت منچ، مسیح راشٹریہ منچ، راشٹریہ یکتامشن، یمنا کو آپریٹیو سو سائٹی، جموں کشمیر پیس فاﺅنڈیش، پیر پنچال، وشوناری ابھیودے سنستھان، ستیہ سناتن منچ، یوا ابھوکتی منچ ہیں، سب نے مل کر رکشا بندھن آئندہ 17اگست جس میں این سی آر سے بھی کئی سرکردہ شخصیا ت نے شرکت کی۔

About the author

Taasir Newspaper