اردو | हिन्दी | English
714 Views
Around the World

تنزانیہ میں اسکول بس دریا میں گرنے سے 29 طالبعلم ہلاک

tanzania_school_bus_accident_2
Written by Taasir Newspaper

ڈوڈوما: تنزانیہ میں پرائمری سکول طلبا کی بس دریا میں گرنے سے 2 اساتذہ، ایک ڈرائیور اور 29 طالبعلم ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے شمالی شہر اروشہ کے ضلع کراٹو میں لکی ونسیٹ پرائمری سکول کے طلبا و طالبات کی بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 29 سٹوڈنٹس، 2 ٹیچر اور ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ وہاں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 4 طلبا کی جان بچالی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 12 طلبا اور 17 طالبات شامل ہیں جن کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ سکول کے ڈائریکٹر انوسینٹ مشی کا نے بس حادثے پر گہرے دکھ کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول طلبا کی بس کو حادثہ بڑا نقصان ہے جبکہ حادثے میں بچنے والے 4 طلبا کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب صدر جان مگوفولی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بچوں کی موت صرف والدین کے لئے ہی تکلیف دہ نہیں بلکہ اس پر پوری قوم افسردہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper