اردو | हिन्दी | English
434 Views
Sports

ثانیہ استری کووا کی جوڑی سیمی فائنل میں

sania mirza
Written by Tariq Hasan

سنسناٹی، 20 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا ستری کووا نے ایک ساتھ اپنے پہلے ٹورنامنٹ سنسناٹی اوپن چمپئن شپ کے خواتین ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔پہلی بار ایک ساتھ جوڑی بنا کر کھیل رہیں ثانیہ۔باربورا نے خواتین ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہنگری کی ٹمیا بابوس اور قزاقستان کی یاروسلاوا شویڈووا کی جوڑی کو 7۔6، 6۔1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ساتویں سیڈ ثانیہ اور استری کووا کی جوڑی نے تیسری سیڈ بابوس اور شویڈووا کی جوڑی کو دو گھنٹے 49 منٹ تک چلے مقابلے میں شکست دی۔ ہندوستانی چیک جوڑی نے پہلی سروس پر 85 فیصد پوائنٹس جیتے وہیں ہنگری اور قزاقستان کی جوڑی نے 63 فیصد پوائنٹس جیتے ۔اس سے پہلے دن کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ثانیہ اور ستری کووا کی جوڑی نے امریکہ کی کرسٹنا میکہالے اور ماریا سانچیز کی جوڑی کو 6۔4، 6۔4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ یقینی کی تھی۔ انہوں نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے چھ منٹ میں جیتا تھا۔

About the author

Tariq Hasan