اردو | हिन्दी | English
249 Views
Sports

ثانیہ مرزا کا ساتویں گرینڈسلیم کا خواب چکناچور

MELBOURNE, JAN 29:-Abigail Spears of the U.S. and Colombia's Juan Sebastian Cabal pose with their trophy after winning their Mixed doubles final match against India's Sania Mirza and Croatia's Ivan Dodig. REUTERS-8R
Written by Tariq Hasan

ملبورن، 29 جنوری (یو این آئی) اپنے ساتویں گرینڈ سلیم خطاب کے لئے سرگرداں ہندوستانی ٹاپ خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کاخواب آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں اتوار کو اپنی غیر متوقع شکست کے ساتھ چکنا چور ہوگیا۔ثانیہ مرزا اور ان کے جوڑی دار کروشیا کے آئیون ڈوڈگ کو فائنل میں امریکہ کی ایبگال¸ ا سپرا س اور کولمبیا کے سبسٹین کوبال کی غیر سیڈ یافتہ جوڑی سے مسلسل سیٹوں میں 6۔2،6۔4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری سیڈ یافتہ ثانیہ،ڈوڈگ کی جوڑی نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی سامنتھا استوسر اور سیم گروتھ کی جوڑی کو شکست دے کر خطابی مقابلے میں جگہ بنائی تھی جہاں انہیں امریکی،کولمبیائی جوڑی سے شکست کھانی پڑی۔اب تک چھ گرینڈ سلیم جیت چکی ثانیہ کے کھاتے میں تین مکسڈ ڈبلز خطابات تھے ۔وہ گزشتہ سال اپنے جوڑی دار ڈوڈگ کے ساتھ فرانسیسی اوپن کے فائنل میں پہنچی تھیں لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور آج یہاں ایک بار پھر وہ اپنے کروشیائی جوڑی دار کے ساتھ خطاب جیتنے سے چوک گئیں۔ثانیہ نے سال 2009 میں اپنا پہلا گرینڈسلیم مکسڈ ڈبلز کے طور پر ایک ہی جیتا تھا اور پھر ان کے جوڑی دار ہم وطن مہیش بھوپتی تھے ۔ثانیہ نے 2012 میں فرانسیسی اوپن میں 2014 میں یو ایس اوپن میں مکسڈ ڈبلز خطاب اپنے نام کیا۔ان کے کھاتے میں تین ڈبلز گرینڈسلیم خطاب بھی ہیں جو انہوں نے 2015 میں یو ایس اوپن، 2015 میں ہی ومبلڈن اور 2016 میں آسٹریلین اوپن کے طور پر جیتا تھا۔تقریبا ایک گھنٹے تک چلے اس فائنل میں ثانیہ،ڈوڈگ کی جوڑی کوئی خاص چیلنج نہیں پیش کر پائی اور پہلا سیٹ 2۔6 سے گنوا بیٹھی۔دوسرے سیٹ میں ثانیہ،ڈوڈگ نے واپسی کی کوشش ضرور کی لیکن امریکی،کولمبیئن جوڑی نے بالآخر 6۔4 سے یہ سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے سال کا پہلا گرینڈسلیم مکسڈ ڈبلز خطاب اپنے نام کر لیا۔فاتح جوڑی کے 23 کے مقابلے ثانیہ،ڈوڈگ نے 24 ونرس لگائے لیکن بے جا بھولیں بالآخر ہند کروشیائی جوڑی پر بھاری پڑ گئیں۔ثانیہ،ڈوڈگ نے فاتح جوڑی کے نو کے مقابلے 16 بے جا بھولیں کیں۔

About the author

Tariq Hasan