اردو | हिन्दी | English
433 Views
Sports

ثانیہ مرزا ۔ ہنگس فرانسیسی اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

Sania-Mirza
Written by Taasir Newspaper

پیرس28مئی(آئی این ایس انڈیا)ٹاپ سیڈ ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس آج جاپان کی ناو ہبنو اور اریٹیریا ہوجمی کی جوڑی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر فرانسیسی اوپن ٹینس مقابلہ خاتون جوڑے کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔دوسرے راؤنڈ میں ہند۔سوئس جوڑی نے یک طرفہ مقابلے میں جاپانی جوڑی کو 6-2، 6-0کے فرق سے شکست دی۔اگلے دور میں ثانیہ اور ہنگس کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی بربورا کریجکوا اور کیٹرینا سنیاکووا کی جوڑی سے ہوگا۔اس سے پہلے ہندوستان کے لینڈر پیس اور روہن بوپنا اپنے اپنے جوڑیداروں کے ساتھ جیت درج کرکے مرد ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

About the author

Taasir Newspaper