اردو | हिन्दी | English
457 Views
Entertainment

جانباز پولیس آفیسر کا کردار نبھانا چاہتے ہیں اکشے کمار

10-things-you-didnt-know-about-Akshay-Kumar
Written by Tariq Hasan

ممبئی 21 اپریل (یو این آئی ) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار سلوراسکرین پر جانباز پولیس آفیسر کا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ اکشے کمار پولیس افسر کے ۔ وجے کمار کا کردار نبھانا چاہتے ہیں، جنہوں نے صندل کے مشہور اسمگلر ویراپن کو مار تھا۔ وجے کمار اس خصوصی ٹاسک فورس کے سربراہ تھے ، جس نے 2004 میں کرناٹک اور تمل ناڈو کی سرحد پر واقع جنگلوں سے ویراپن کو تلاش کرکے اس کا خاتمہ کیا تھا۔ اکشے کمار نے ‘ویراپن-چیجنگ دی بریگیڈ’ کتاب کے لانچ کے موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ ویراپن اور وجے کمار میں سے کس کا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘ویراپن اوروجے کمار دونوں کے کردار انتہائی دلچسپ ہیں، لیکن میں وجے کمار کا کردار نبھانا چاہوں گا، کیونکہ انہوں نے ہی اس آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی کی تھی اور ساتھ ہی انتہائی شاندار طریقے سے اس مشن کو انجام دیا تھا۔

About the author

Tariq Hasan