اردو | हिन्दी | English
114 Views
Entertainment

جان ابراہم نے سیلفی کے خواہشمند مداح کو تھپڑدے مارا

jon-abraham
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۳۰،ستمبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ میں مسٹر کْول کی عرفیت سے جانے جانے والے اداکار جان ابراہم کو ٹھنڈے مزاج کا حامل سمجھا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی وہ بھی اپنے غصے کو قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ایک مداح کو تھپڑ دے مارا۔ میڈیا کے مطابق ممبئی میں جان ابراہم کی فلم ’’فورس 2‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے بعد جب جان ابراہم جانے لگے تو ان کے مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔اسی بھیڑمیں شامل ایک مداح نے سیلفی لینے کیلیے ان کا بازو کھینچا، جان ابراہم کومداح کی اس حرکت پرغصہ آگیا اورانہوں نے اسے تھپڑدے مارا، واقعے کے بعد فوٹو گرافرز جان ابراہم کی جانب متوجہ ہوئے تو وہ فوری طور پر اپنی کار میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔

About the author

Tariq Hasan