اردو | हिन्दी | English
269 Views
Deen

جب کوئی تم کو دعا دے تو تم بھی دعا دو۔ اس سے بہتر یاوہی ۔ نبی کریم ﷺ

Sallallahu-Alaihi-wasallam
Written by Taasir Newspaper

اللہ کی قدرت : کھجور میں اللہ کی قدرت
کھجور ایک عمدہ قسم کا پھل ہے، ابتداء میں وہ نہایت کمزور حالت میں ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت سے اس طرح بنایا ہے کہ ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہوتی ہے، ان پر ایک غلاف چڑھادیا، تاکہ حفاظت رہے، پھر جب وہ پختہ اور کامل ہوجاتی ہیں، تو آہستہ وہ غلاف پھٹ کر پھل ظاہر ہونے لگتے ہیں اور پھر وہ ہوا اور سردی گرمی بھی برداشت کرنے لگتی ہے، اللہ کا یہی نظام قدرت تمام درختوں، پھلوں اور پھولوں میں کار فرما ہے۔
ایک فرض کے بارے میں : اسلام کی بنیاد
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: ۱)اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں ۔۲) نماز ادا کرنا ۔۳) زکوٰۃ دینا۔ ۴) حج کرنا۔ ۵) رمضان کے روزے رکھنا ۔‘‘ [بخاری :8، عن ابن عمرؓ]
دنیا کے بارے میں : حلال اور حرام کو سمجھو
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’عنقریب ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے، جس میں آدمی کو یہ بھی پرواہ نہ رہے گی کہ مال حرام ہے یا حلال ‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper