اردو | हिन्दी | English
149 Views
Politics

جپلا سیمنٹ کمپنی کا احیاء ہوگا:رگھوورداس

Raghubar-Das
Written by Taasir Newspaper

رانچی 16 مئی (معیز الدین خان): جھارکھنڈ حکومت نے 1995 سے بند پڑی جپلا سیمنٹ کمپنی کے احیاء کا فیصلہ کیا ہے۔ جھارکھنڈ انڈسٹریل اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن پالیسی 2016 کے تحت کمپنی کے احیاء کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کمیٹی کو واضح تجویز پیش کرنے کی ہدایت دکی ہے۔ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سکریٹری یوجنا اور مالیات ،ایڈیشنل چیف سکریٹری صنعت اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ سون ویلی سیمنٹ جپلا کے ذریعہ بینکوں کے قرض ادا نہیں کرنے کے سبب ری کووری ٹریبونل پٹنہ نے نیلامی کا اشتہار شائع کیا ہے۔ کمپنی کی جھارکھنڈ میں 137.995 بیگہا زمین ہے اور اس کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔ کمپنی کو وولیا روہتاس بہار میں 290.85 ایکڑ کا لائن اسٹون کیپٹیو مائنس الاٹ ہے۔ ری کووری کے ذریعہ اس کمپنی کا ریزرو پرائز تقریباََ 49 کروڑ مانا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper