اردو | हिन्दी | English
206 Views
Politics

جھارکھنڈ حکومت فلم سازی کولے کر کافی سنجیدہ: رگھوور

Raghubar-Das
Written by Taasir Newspaper
فلم ساز مہیش بھٹ نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، جھارکھنڈ میں شوٹنگ کی خواہش ظاہر کی

رانچی 23 جون ( محمد معیزالدین خان)وزیر اعلیٰ رگھورداس سے آج فلم سازڈائریکٹر مہیش بھٹ نے پرو جیکٹ بھون میں ملاقات کیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ مسٹر داس نے کہاکہ سرکار ریاست میں اسکول آف ڈرامہ کے قیام کولیکر سنجیدہ ہے۔ہمارا نشا نہ ہے کہ جھارکھنڈ کومشرقی علاقہ کاہب بنائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جھاکھنڈ میں فلم کی شوٹنگ کے کافی اچھے امکانات ہیں۔یہاں قدرت نے حسین مناظر بنائے ہیں۔یہاں کے لوگ بھی سیدھے اور سنجیدہ ہیں۔ یہاں شو ٹنگ ہو نے سے مقامی صلاحیت کو بڑھواملے گا۔ اورروز گا ر کے مواقع بھی پیدا ہو نگے۔ شو ٹنگ میں سرکار فلم پالیسی کے تحت ہر ممکن مددکرے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جھارکھنڈ میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ۔ضرورت ہے موقع کی یہاں شو ٹنگ ہو نے سے لوگو ں کو موقع ملا ملے گا۔ بڑے بینر کی فلمیں آنے سے ریاست کے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ ریاستی سرکار یہا ں فلم سازی کو لیکر کافی سنجیدہ ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے سب سے اچھی فلم پالیسی ہم نے بنائی ہے ۔رانچی کے نزدیک ہی پتراتو میں فلم سیٹی کی تعمیر کیلئے دو سو ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے ۔اس موقع پر ماہر مہیش بھٹ نے جھارکھنڈ میں فلم پالیسی کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ یہ کافی بڑاقدم ثابت ہورہاہے ۔فلم پالیسی بہترین ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ بڑی تعداد میں فلم ساز جھارکھنڈ کی طرف آئیں گے۔ ممبئی فلم انڈسٹری میں ابھی سے جھارکھنڈ کا تذکرہ شروع ہوگیاہے ۔کچھ دو سرے بڑے فلم سازوں نے بھی جھاکھنڈ میں شو ٹنگ کی خواہش ظاہر کی ہے ۔یہاں کے بارے میں پہلے یہ بھرم بھی تھاکہ قانون انتظامیہ کی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ لیکن ان کی فلم بیگم جان کی شو ٹنگ کے دوران کوئی بھی پریشانی نہیں ہو ئی ہے ۔یہا ں مقامی انتظامیہ بھی کافی تعاون کررہی ہے ۔یہ حالت برقراررہی تو آنے والے وقت میں بڑے بڑے بینر کی فلمیں جھارکھنڈ میں بننے لگیں گی۔بیگم جان فلم میں نصیر الدین شاہ، ودھیا بالن ، اہم کردار میں ہیں۔ اور فلم کی 90 فیصد شو ٹنگ جھارکھنڈ میں ہی کی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے مہیش بھٹ کو میک لسکی گنج اور پتراتو دور ہ کرنے کی صلا ح دی۔ انہو ں نے کہاکہ دونو ں مقام رانچی ایئر پورٹ سے نزدیک ہو نے کے ساتھ ہی فلم شوٹنگ کیلئے کافی شاندار لوکیشن ثابت ہونگے ۔

About the author

Taasir Newspaper