اردو | हिन्दी | English
149 Views
Politics

جھارکھنڈ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی : رگھوور

raghuwar
Written by Tariq Hasan

ممبئی 21 ستمبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ موافق ماحول بہترین نظم ونسق اور جوابدہ انتظامیہ ،شفاف پالیسی اور کثیر مقدار میں قدرتی اور انسانی وسائل کی موجودگی کی وجہ سے جھارکھنڈ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں کئی بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوں گے۔ ریاستی حکومت جھارکھنڈمیں سرمایہ لگانے والوں کو تمام ضروری سہولیات مہیا کرائے گی۔ حکومت مربوط ترقی کیلئے پابند عہد ہے اور سرمایہ لگانے والوں کی تجویز کو منظوری دیتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا جارہا ہے کہ صرف راجدھانی رانچی ہی نہیں بلکہ ریاست کے دوسرے علاقوں کی بھی ترقی ہو۔ وزیر اعلیٰ ممبئی کے ہوٹل تاج پیلس میں جھارکھنڈ میں سرمایہ لگانے کی خواہش رکھنے والے سرمایہ داروں سے ملاقات کے دوران یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے 30سے زیادہ سرمایہ داروں سے ملاقات کی۔

About the author

Tariq Hasan