اردو | हिन्दी | English
359 Views
Politics

جھارکھنڈ میں سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جائے گا: رگھوور

Raghubar-Das
Written by Taasir Newspaper

رانچی 02 جون (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ سماجی فریضہ کے تحت ریاست کی ترقی میں یہاں کام کررہی کمپنیاں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔ سب کے تعاون سے ہی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ آج کول انڈیا لمٹیڈ کے ذریعہ سی ایس آر کے تحت رقم مہیا کرائے جانے کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رقم سے سیاحت اور بچیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔ سی سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر گوپال سنگھ نے بتایا کہ رج رپا مندر میں ترقیاتی کاموں کیلئے 50 لاکھ روپئے اور بچیوں کے تحفظ کیلئے 19.85 لاکھ روپئے کی امدادی رقم دی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper