اردو | हिन्दी | English
82 Views
Politics

جھارکھنڈ میں شراب بندی مہم چلائیں گے نتیش

nitish-kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 27اپریل (طارق حسن): بہار میں شراب پر مکمل طور پابندی لگانے کے بعد نتیش کمار جھارکھنڈ میں شراب بندی کے لئے مہم چلائیں گے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش 10مئی کو دھنباد آجارہے ہیں۔ وہاں وہ شراب بندی مہم کا آغاز کریں گے۔دھنباد ٹاؤن ہال میں شراب بندی پروگرام میں نتیش کمار شامل ہوں گے اور اس مہم کا آغاز کریں گے۔ گزشتہ دنوں جھارکھنڈ کی خواتین نے بڑی تعداد میں سی ایم نتیش کمار سے ملاقات کر یہاں شراب بندی کے لئے تعاون مانگا تھا۔ اس سے پہلے نتیش کمار نے کئی بار جھارکھنڈ اور یوپی میں شراب بندی کے لئے مہم چلانے کی بات کہی ہے۔ نتیش کمار نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس کو تکبر میں چور رہنے والا بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر شراب کی دکانیں کھول کر بہار میں شراب بندی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جو وہ نہیں ہونے دیں گے۔معلوم ہو کہ بہار میں یکم اپریل سے شراب بندی لاگو ہے۔

About the author

Taasir Newspaper