اردو | हिन्दी | English
113 Views
Politics

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے دیا میک ان جھارکھنڈ کا نعرہ

raghuwar
Written by Tariq Hasan

ممبئی 20 ستمبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ 21 ویں صدی بھارت کی صدی ہوگی۔ بھارت اقتصادی سپر پاور بنے گا۔ ملک کو پہلی بار ایسا وزیراعظم ملا ہے جو بھارت پوری دنیا کیلئے بازار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔اسی نشانے کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے میک ان انڈیا مہم شروع کی ہے اور ان کی اس مہم کو رفتار دینے کیلئے ہم نے میک ان جھارکھنڈمہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میک ان جھارکھنڈ کی کامیابی میں ہی میک ان انڈیا کی کامیابی پوشیدہ ہے۔وزیر اعلیٰ ممبئی کے ہوٹل تاج پلیس میں مومنٹم جھارکھنڈ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 2017 کے تحت منعقد روڈ شو سے خطاب کررہے تھے۔ انہو ں نے اس روڈ شو میں سرمایہ کاروں کو جھارکھنڈ میں سرمایہ لگانے اور 16 فروری 2017 کو رانچی میں منعقد ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت نے ان کیلئے ریڈ کارپیٹ بچھا رکھا ہے۔

About the author

Tariq Hasan