اردو | हिन्दी | English
423 Views
Entertainment

جیابچن نے تصویر کھینچنے کی کوشش پر طالب علم کو جھاڑ دیا

JAYA BACHCHAN
Written by Tariq Hasan

ممبئی،21 اگست (پی ایس آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن اس وقت سخت غصہ میں آگئیں، جب بھارت کے ایک کالج میں ہونی والی تقریب کے دوران طالبعلم نے ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی توانہوں نے بات ادھوری چھوڑ کر اس طالبعلم کو سختی سے ڈانٹ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے غصہ میں آکر بھارتیوں کو تمیز اور تہذیب سیکھنے کا مشورہ دے ڈالا اور کہا کہ یہ تہذیب کا ایک بنیادی اصول ہے کہ کسی کو گفتگو کے دوران مخل نہ کیا جائے اور ہم بھارتیوں کو شدت سے اسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہیں بھی، کسی کی بھی، بغیر پوچھے تصویر کھینچنے لگتے ہیں اس لئے یہ میرا حق ہے کہ میں آپ کو اپنی تصویر نہ کھینچنے دوں۔

About the author

Tariq Hasan