اردو | हिन्दी | English
475 Views
Entertainment

جیتندر کے کزن نیتن کپور نے خودکشی کر لی

765781-jatin-1489589479-334-640x480
Written by Tariq Hasan

ممبئی: بھارتی فلم پروڈیوسر اور لیجنڈری اداکار جتیندر کپور کے چچا زاد بھائی نتین کپور نے 6 منزلہ عمارت سے کود کر خود کشی کر لی۔ بھارتی لیجنڈری اداکار جتیندر کپور کے کزن پروڈیوسر نتین کپور ممبئی کے علاقے اندھیری میں بہن کے گھر کئی عرصے سے مقیم تھے جہاں انہوں نے گزشتہ روز 6 منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نتین کپور طویل عرصے سے بیروزگار اور ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا تھے وہ بھارتی مقامی فلم نگری کی نامور اداکارہ جیا سدھا کپور کے شوہر تھے، نیتن کپور کی اچانک خودکشی پر خاندان نے بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق نتین کپور گھر سے واک کا بتا کر نکلے تھے لیکن وہ واک کی بجائے بلڈنگ کی چھت پر چلے گئے جہاں سے کود کر اپنی جان دے دی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

About the author

Tariq Hasan