اردو | हिन्दी | English
91 Views
Sports

جیتو ریو فائرنگ ورلڈ کپ میں چھٹے نمبر پر

ریو دی جنیریو20اپریل(آئی این ایس انڈیا)اسٹار پستول شوٹر جیتو رائے یہاں بین الاقوامی شوٹنگ کھیل فیڈریشن(آئی ایس ایس ایف )عالمی کپ کے پانچویں دن مردوں کے 50میٹر پسٹل مقابلے میں چھٹے مقام پر رہے۔اس زمرے میں دنیا کے نمبر ایک شوٹر جیتو نے چوتھا مقام لے کرفائنلس کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔اس نے آٹھ آٹھ کے دو شاٹ کے ساتھ آغاز کیا جسے بعد مسلسل تین 10اسکور کئے لیکن نویں شاٹ پر ان کا اسکور 7.9رہا اور دسویں پر وہ 8.7ہی اسکور کر سکے۔اس سے پہلے روشنی ناجپا نے 556کے کوالیفکیشن اسکور کے ساتھ 19واں مقام حاصل کیا۔اکرین کے اولیہ اومیلچک کو گولڈ میڈل ملا۔دیگر مقابلوں میں مردوں کے ڈبل ٹریپ میں انکر متل 131کے اسکور کے ساتھ 21ویں نمبر پر رہے۔محمدعصاب 26ویں اور سنگرام دہیا 27ویں مقام پررہے۔آسٹریلیا کے جیمز ولیٹ نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ روس ویسلی موسن دوسرے اور امریکہ کے والٹن الیر تیسرے مقام پررہے۔ہندوستان کی جانب سے کل سنجیو راجپوت، گگن نارنگ اور چین سنگھ مردوں کے 50میٹر رائفل پرون مقابلے میں اتریں گے جبکہ ہینا سدھو خواتین کی 25میٹر پسٹل مقابلے میں اترے گی۔

About the author

Taasir Newspaper