اردو | हिन्दी | English
493 Views
Sports

جیت کی راہ پر لوٹنا چاہیںگے وراٹ اور رینا

RCB-vs-GL-Preview1
Written by Tariq Hasan

راج کوٹ،17اپریل(آئی این ایس انڈیا) سریش رینا کی قیادت والی گجرات لائنز کا مقابلہ منگل کو وراٹ کوہلی کی رائل چےلنجرس بنگلور (آرسی بی) سے ہوگا۔ اس میچ سے گجرات ٹیم جیت کی راہ پر لوٹنا چاہے گی، ابھی تک اسے چار میچوں میں سے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کپتان رائنا بھی ابھی تک اپنا فارم حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ لائنز گزشتہ سال آئی پی ایل میں ڈبیو کرکے تیسرے نمبر پر رہی تھی پر اس بار اس کی کارکردگی خراب رہی ہے، اب وہ ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ آرسی بی کا سفر بھی اس بار انتہائی خراب رہا اور وراٹ کی واپسی کے بعد بھی وہ ناکام رہیں ہے اور ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ لائنز کے سلامی بلے باز برینڈن میک کولم، آرون فنچ، رائنا اور دنیش کارتک اچھی فارم میں ہے پر ایک یونٹ کے طور پر اچھی کارکردگی نہیں کر سکے۔ ڈیون اسمتھ ممبئی کے خلاف بڑا اسکور نہیں کر سکے لیکن میک کولم کے ساتھ اوپنر کے طور پراتر سکتے ہیں۔ فنچ اپنی کرکٹ کٹ کھونے کی وجہ سے ممبئی کے خلاف نہیں کھیل سکے۔ اینڈریو ٹائی کے آنے سے ان کااٹیک مضبوط ہوا ہے۔ ٹائی نے پنے کے خلاف پانچ وکٹ لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ اس نے ممبئی کے خلاف بھی دو وکٹ لئے۔وہیں پروین کمار پہلے دو اوورز میں اچھی کارکردگی کر رہے تھے اور پونے اور ممبئی کے خلاف لائنز کو ابتدائی کامیابیاں بھی دلائی پر آخری اووروں میں وہ مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ مناف پٹیل نے اپنا پہلا میچ کھیل کر ایک وکٹ لیا جبکہ کیرالہ کے باسل تھمپی بھی ممبئی کے خلاف مو¿ثررہے۔ روندر جڈیجہ کی واپسی کے باوجودا سپن اٹیک کمزور رہا ہے۔ شاداب زکاتی اور شول کوشک مہنگے ثابت ہوئے۔ وہیں دوسری طرف مخالف ٹیم آرسی بی کی کارکردگی بھی خراب رہی ہے جس نے چار میچ گنوائے اور صرف ایک جیتا ہے، اب وہ 8 ٹیموں کے پوائنٹ ٹےبل مےں سب سے نیچے ہے۔کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم کی کارکردگی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اس کارکردگی کی بنیاد پر وہ جیت کے حقدار نہیں ہوں گے، انہیں بہتر کارکردگی کرنا ہی ہوگا۔ وراٹ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ انہوں نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 62 رن بنائے لیکن دوسرے بلے بازوں کے ناکام رہنے سے ٹیم ہار گئی، ٹیم کے ا سٹار بلے باز کرس گیل نے فلاپ رہے ہیں اور تین میچوں میں صرف 60 رنز ہی بنا سکے ہیں، اس کے علاوہ آرسی بی کے پاس شین واٹسن اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے خطرناک بلے باز ہیں پر وہ ایک اکائی کے طور پر نہیں چل پا رہے تاہم بولنگ میں آرسی بی کے حملے لائنز سے کہیں بہتر ہے،۔
اس کے پاس ٹامل ملز، بلی سٹانلے جیسے تیز گیند باز ہیں۔

About the author

Tariq Hasan