اردو | हिन्दी | English
142 Views
Entertainment

جیکی شروف کا پاکستانی فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ میں اہم کردار

Jackie-Shroff
Written by Taasir Newspaper

ممبئی: بھارتی اداکار جیکی شروف ہدایتکار جمشید جان محمد کی نئی آنے والی فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گے جو ان کا کسی بھی پاکستانی فلم میں پہلا کام ہو گا۔ فلم ’’سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘‘ کی کامیابی کے بعد فلم کے ہدایتکار جمشید جان محمد نہایت پر امید ہیں اور اپنی دوسری فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ ان دنوں ممبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے جیکی شروف سمیت متعدد اداکاروں سے فلم میں کام کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ہدایتکار جمشید جان محمد کی پیش کش پر بالی ووڈ اداکار جیکی شروف نے فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے جس کے بعد وہ پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر ائیں گے جب کہ فلم میں غلام محی الدین، علی محی الدین، احمد بٹ اور نیلم منیر کو بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے اور فلم کی شوٹنگ رواں سال دسمبر میں شروع کی جائے گی۔ فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ میں آئٹم سانگ بھی شامل ہو گا جسے نامور بالی ووڈ اداکارہ پر فلمایا جائے گا جب کہ فلم کی موسیقی بھارتی موسیقار راشد خان ترتیب دیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper