اردو | हिन्दी | English
94 Views
Politics

جی ایس ٹی یکم اپریل سے ، وقت کم اور کام زیادہ : ارون جیٹلی

arun-jetly
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی 09 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت اگلے سال یکم اپریل سے ملک بھر میں یکساں ٹیکس نظام کے تحت گڈس اینڈ سورس ٹیکس (جی ایس ٹی) ایکٹ کو لاگو کرنے کے لئے مصروف عمل ہے اور اس کے لئے پوری کوششیں کی جائیں گی۔ مسٹر جیٹلی نے یہاں کہا کہ جی ایس ٹی نافذ کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے تیاری کی جا رہی ہے ۔ انہوں ے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بہر حال اس کام میں آزمائشیں زیادہ ہیں اورمہلت کم۔ جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیم بل کے حق میں آدھے سے زیادہ ریاستوں کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد کل صدر پرنب مکھرجی نے بھی اسے منظوری دیدی۔ اب جی ایس ٹی کونسل کی تشکیل ہو گی. اس میں مرکزی وزیر اور ریاست کے وزیر خزانہ شامل رہیں گے ۔ جی ایس ٹی ٹیکس کی شرح کی حد اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان حقوق بھی متعین کئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ “قوانین کو حتمی شکل دینے کے لئے بس ستمبر، اکتوبر اور نومبر کا وقت ہے .” انہوں نے تسلیم کیا کہ جی ایس ٹی سے متعلق کچھ اہم مسئلہ اب بھی سامنے ہے لیکن انہیں سلجھا لیا جائے گا اور متعلقہ بل پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں منظور کیا جا سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کا بوجھ عام آدمی پر نہیں پڑے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اب بینکوں کی نجکاری کے لئے تیار نہیں ہے ۔ اس لئے ابھی طویل وقت لگے گا اور معیشت کو اورمضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔

About the author

Tariq Hasan