اردو | हिन्दी | English
165 Views
Politics

جے پی تحریک کاروں کو اعزازی پنشن دے گی جھارکھنڈ حکومت

Raghubar-Das
Written by Taasir Newspaper

رانچی 25 مئی (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے جئے پرکاش تحریک کے 30 تحریک کاروں کو اعزاز اور سہولیات دینے کو منظوری دی ہے۔ ان 30 تحریک کاروں کو جھارکھنڈ ، ونانچل تحریک کار نشان دہی کمیشن کے ذریعہ نامزد کیا گیا ہے۔ ان 30 میں سے 13 کو میسا اور ڈی آئی آر میں 6 ماہ سے زیادہ جیل کی سزا ہونے کے سبب 5 ہزار روپئے ماہانہ پنشن بطور اعزاز دیا جائے گا۔ اسی طرح 14 تحریک کاروں کو جو ایک ماہ سے 6 ماہ تک جیل میں رہے انہیں ڈھائی ہزار روپئے ماہانہ اعزازی پنشن دیا جائے گا۔ جو لوگ ایک ماہ سے کم جیل میں رہے انہیں توصیفی سند اور علامتی نشان پیش کیا جائے گا۔




About the author

Taasir Newspaper