اردو | हिन्दी | English
168 Views
Deen

حدیث…… خل اور ایمان ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتے۔ نبی کریم ﷺ

اسلامی تاریخ : حضرت جعفرؓ کی مدینہ میں آمدحضرت جعفرؓاپنی بیوی حضرت اسماءؓ بنت عمیس کے ساتھ حبشہ میں تقریباً چودہ سال رہے اور ۷ھ ؁ میں وہ اس وقت مدینہ پہنچے، جب حضورﷺ خیبر فتح کرکے تشریف لائے تھے۔ رسول اللہﷺ کو ان کے آنے پر بے حد خوشی ہوئی۔ حضورﷺ نے انہیں اپنے سینے سے لگایا اور پیشانی کو بوسہ دیا اور فرمایا: ’’میں نہیں کہہ سکتا کہ مجھے جعفرؓ کے آنے کی زیادہ خوشی ہے یا فتح خیبر کی‘‘۔ ابھی چند ہی دن حضرت جعفرؓ مدینہ میں ٹھہرے تھے کہ حضورﷺ نے انہیں غزوۂ موتہ میں روانہ کیا، جہاں روم کے بادشاہ نے مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لیے ایک لاکھ فوج بھیجی، مسلمانوں کی جماعت میں صرف تین ہزار آدمی تھے۔ ان تین ہزار نے اللہ پر بھروسہ کرکے مقابلہ کیا اور اللہ نے فتح دی۔ معرکہ شروع ہونے سے پہلے حضرت جعفر نے چند اشعار پڑھے جن کا ترجمہ یہ ہے: جنت کا قرب ، اس کی پاکیزہ اور ٹھنڈی شراب کتنی اچھی ہے۔ روم نشانے پر ہے اور اس کی تباہی قریب آچکی ہے، وہ گمراہی میں بھٹک رہا ہے اور اس کی نسل عنقریب ختم ہونے والی ہے، ان سے جب ہمارا مقابلہ ہوگا، تو ہم ان کی گردنیں اُڑادیں گے۔ غزوۂ موتہ ۸ھ ؁ میں ہوا اور اسی میں حضرت جعفرؓ کو شہادت نصیب ہوئی۔

About the author

Taasir Newspaper