اردو | हिन्दी | English
187 Views
Politics

حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ : نتیش

Nitish-Kumar
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 02ستمبر (اسٹاف رپورٹر): وزیرا علیٰ نتیش کمار نے بہار کے اناج تاجروں کی تنظیم کے قیام کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر تنظیم کے بانی صدر آنجہانی رام لکھن پرساد گپت ،سابق ایم پی کی 91ویں یوم پیدائش پر منعقد گولڈ جوبلی تقریب کے منتظمین اور معزز حاضرین اور شرکاء کو نیک خواہشات پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ آنجہانی رام لکھن بابو تاعمر تاجر سماج کی بھلائی کیلئے جدوجہد کرتے رہے اور اس معاملے میں ان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت بہار تاجروں کے مسائل کے معاملے میں سنجیدہ ہے اور ان کے حل کیلئے لگاتار کوشش کررہی ہے۔

About the author

Tariq Hasan