اردو | हिन्दी | English
228 Views
Deen

خاموشی بہت بڑی حکمت عملی ہے ۔ نبی کریم ﷺ

Nabi-Kareem-Sallallahu-Alaihi-wasallam
Written by Taasir Newspaper
ایک اہم عمل کی فضیلت : نمازِ اشراق پڑھنا
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص فجر کی نماز باجماعت پڑھے، پھر (اپنی جگہ پر) بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے، پھر دو رکعت (اشراق) کی نماز پڑھے ، تو اس کے لیے ایک مکمل حج و عمرہ کا ثواب ہوگا‘‘۔  ترمذی: 586 ، عن انس بن مالکؓ
طب نبوی سے علاج : خربوزہ کے فوائد
رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کھانے سے پہلے خربوزہ کا استعمال پیٹ کو بالکل صاف کردیتا ہے اور بیماری کو جڑ سے ختم کردیتا ہے‘‘۔ عن عساکر6/102
نبی ﷺ کی نصیحت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ اے عائشہ! نرمی اختیار کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود مہربان ہے اور نرمی اور مہربانی کرنا اس کو بہت پسند ہے اور نرمی پر وہ اتنا دیتا ہے، جتنا کہ سختی اور اس کے علاوہ پر نہیں دیتا‘‘۔ مسلم:6603,6601، عن عائشہؓ

About the author

Taasir Newspaper