اردو | हिन्दी | English
187 Views
Uncategorized

خانقاہ شاہ حضرت دیوان شاہ ارزانی کے سجادہ نشیں ایران کے لئے روانہ ہونگے

Molana
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ،29مئی،(پریس ریلیز)۔بر صغیر کی معروف خانقاہ ،خانقاہ شاہ حضرت دیوان شاہ ارزانی کے سجادہ نشیں اور شعبہ اردو و فارسی کے استاد امین طریقت ،پروفیسر سید شاہ حسین احمد جمہورئی اسلامی ایران کی دعوت پر سات دنوں کے لئے کل ایران تشریف لے جا رہے ہیں ۔اور وہاں جدید ایران کے بانی اور مذہبی رہنما آیت اللہ خمینی کے یوم وصال کے موقع پر وزارت اطلاعات و فرہنگ کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام میں اپنا خطبہ پیش کریں گے اور دانشگاہ تہران میں بھی تصوف اور امن عالم کے موضوع پر ایک لیکچر دین گے۔حضرت موصوف تہران سے مشہد تشریف لے جائیں گے اور وہاں امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دیں گے اور وہاں منعقدہونے والے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔اس سات روزہ سفر میں امین طریقت کا کئی مقام پر لیکچر بھی ہوگا۔
پروفیسر سید شاہ حسین احمد کی شخصیت محتاج تعارف نہیں کئی کتابوں کے مصنف و مؤلف ہیں تصوف پر بہتریں مطالعہ ہے ، اچھے محقق ہیں ، ہندوستان کی بیشتر یونیور سیٹیوں اور اداروں کی جانب سے منعقد ہونے والے سیمینار اور سمپوزیم میں اپنا مقالہ پیش کرتے ہیں، تقریر کرتے ہیں اور صدارت کرتے ہیں ،بیرون ممالک کا بھی علمی، ادبی اور رو حانی سفر ہوتا ہے اس سے قبل آپ افغانستان ، ازبکستان ، نیپال، بنگلہ دیش کے مختلف سیمیناروں اور مذہبی جلسوں میں شرکت کی ہے۔
۲۰۱۲ء میں حکومت افغانستان کی جانب سے امام ابو حنیفہ بین الاقوامی کانفرنس ہوئی تھی جس میں دنیا کے بیشتر ممالک سے لوگ آے تھے جب کہ ہندوستان سے صرف امین طریقت پروفیسر سید شاہ حسین احمد مدظلہ کو بلایا گیا تھا۔موصوف نے وہاں امام ابو حنیفہ پر اپنا گراں قدر مقالہ پیش کیا تھا اور ایک سیشن کی صدارت بھی فرمائی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper