اردو | हिन्दी | English
222 Views
Politics

خشک سالی سے نپٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کی وزیراعظم سے مدد کی اپیل

narendra-modi-and-akhilesh-yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ 07 مئی (آفاق عالم): اترپردیش کے وزیرا علیٰ اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی سے خشک سالی کی وجہ سے فصلوں کی ہوئی زبردست بربادی کی بھرپائی کیلئے خاطر خواہ امداد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے ذریعہ خشک سالی سے متاثر علاقوں میں چلائے جارہے خصوصی راحت پروگرام کی جانکاری دیتے ہوئے پینے کے پانی سمیت دیگر منصوبوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری رقم بلاتاخیر مختص کرائے جانے کی امید جتائی ہے۔ وزیر اعلیٰ خشک سالی کے سلسلے میں آج نئی دہلی میں منعقد ایک میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے خشک سالی سے پیدا صورتحال سے وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015 میں بے موسم بارش اور زالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو زبردست نقصان ہوا تھا

About the author

Taasir Newspaper