اردو | हिन्दी | English
267 Views
Politics

دادری سانحہ پر سیاست نہ کی جائے: اکھلیش

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

امبیڈکرنگر،یکم، جون (یو این آئی)سرخیوں میں رہنے والا دادری سانحہ میں متھرا کے فارنسک لیب نے اخلاق کے گھر سے ملے گوشت کو گائے کا گوشت بتانے پر چھڑے تنازعہ کے درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے متاثرہ خاندان کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملے میں سیاست نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ اس میں قتل ہوا تھا۔ایک نجی تقریب میں یہاں آئے مسٹر یادو نے کہا کہ دادری سانحہ کی جانچ چل رہی ہے ۔پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جا رہی ہے ۔اس معاملے کے تحت میڈیا میں پولیس ڈائریکٹر جنرل کا بیان آ چکا ہے کہ سیمپل کہاں سے لیا گیا۔ اس کے گھر ایسی کوئی چیز نہیں ملی تھی جس پر کوئی اعتراض کرے ۔

About the author

Taasir Newspaper