اردو | हिन्दी | English
147 Views
Dastarkhwan

دال سموسہ

dal ke
Written by Taasir Newspaper

اجزاء:149 مونگ دال (چھلکے والی) ایک پاؤ 149 سموسے کی پٹیاں۔۔ دو عدد 149 کٹی کالی مرچ۔۔ ایک چائے چمچہ 149 کٹی لال مرچ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ 149 پسا گرم مصالحہ۔۔ ایک چائے کا چمچہ 149 پسا زیرہ۔۔ ایک چائے کا چمچہ 149 ادرک لہسن کا پیسٹ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ 149 پسی ہلدی۔۔ ایک چائے کا چمچہ 149 ہرا دھنیا۔۔ آدھا گھٹی 149 ہری مرچیں۔۔ تین سے چار عدد 149 تیل۔۔ تلنے کے لئے 149 نمک۔۔ حسب ذائقہ
ترکیب:پہلے ایک پاؤ مونتگ کی چھلکے والی دال کو دھو کر رات بھر بگھو کر رکھ دیں۔ پھر اسے اچھی طرح چھان کر خشک کرلیں۔ اب ایک پین میں مونگ کی چھلکے والی دال، ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ، ایک چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ، ایک کھانے کا پسا زیرہ، ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی، آدھا گھٹی ہرا دھنیا، تین سے چار عدد ہری مرچیں اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے بھون لیں۔ پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر سخت بوائل کریں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس آمیزے کو سموسے کی پٹیوں میں فل کریں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے سموسوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ آخر میں سلاد پتے، پیاز اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

About the author

Taasir Newspaper