اردو | हिन्दी | English
155 Views
Uncategorized

دبئی میں پہلی بار اسمارٹ کار کا افتتاح کر دیا گیا

دبئی کے ادارہ برائے مواصلات وشاہرات نے بھی اسمارٹ کار کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسمارٹ کار کا پہلا تجربہ گزشتہ روز سوموار کو کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی حکومت نے ’’ایزی مائل / اومنیکس‘‘ نا می کمپنی کی تیار کردہ اسمارٹ کار کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ اسمارٹ کار کی افتتاح تقریب سوموار کو منعقد ہوئی۔ خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ کار میں آٹھ سے دس افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہوگی۔ اسمارٹ کار کو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفرکرنے اور مسافروں کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا۔ حادثے سے بچنے کے لیے کار میں پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم نصب کیا گیا ہے۔دبئی میں اسمارٹ کار کا افتتاح مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا کے لیے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے دوسری نمائش کے موقع پر کیا گیا۔ اسمارٹ کے افتتاح کے موقع پر دبئی کی شاہرات ومواصلات اتھارٹی کے عہدیداروں کے علاوہ مواصلات ونقل و حمل کی عالمی فیڈریشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں 29 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زیادہ شہری، 10 وزرا ،39 ممالک کے 102 ترجمان نے بھی شرکت کی۔ نمائش کے لیے 6480 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ جس میں تین ہزار سے زاید افراد کی گنجائش بھی موجود ہے۔

About the author

Taasir Newspaper