اردو | हिन्दी | English
194 Views
Politics

دبئی کے بعد شارجہ ایئرپورٹ پر ہرمسافرپر35درہم ٹیکس نافذ

دبئی: شارجہ کی ایگزیکٹیوکونسل نے ریاست کے ایئرپورٹ پر 35درہم فی مسافر اضافی فیس نافذکردی ہے جوکہ ہر مسافر سے شارجہ چھوڑتے وقت ایئرپورٹ پرفراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کے عوض لی جائے گی۔کونسل کی قراردادنمبر 12/2016 کے مطابق ایئرپورٹ سہولیات فیس کا اطلاق تمام مسافروں پر ہوگا ایسے مسافروں کو بھی یہ فیس اداکرنا ہوگی جنہوں نے کنکٹنگ فلائٹ کے لیے شارجہ ایئرپورٹ پر لینڈکیا۔ بچے‘ آن ڈیوٹی جہازوں کا عملہ ‘ ایسے مسافر جن کی آمد اور خروج ایک ہی نمبر کی فلائٹ سے ہوگا وہ اس فیس سے مثتنی ہونگے۔دوبئی اور شارجہ کی جانب سے مسافروں پر فیس عائد کئے جانے کے بعد زیادہ ترتارکین وطن نے امارات کی دیگر ریاستوں کے انٹر نیشنل ایئرپورٹس کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جن پر ابھی یہ فیس نافذ نہیں کی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper