اردو | हिन्दी | English
330 Views
Sports

دراوڑ کوچ، ظہیر بولنگ کوچ کے لئے بہترین:ہربھجن

Harbhajan-Singh
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) ٹیم انڈیا کے اگلے کوچ کو لے کر چل رہی بحث کے درمیان ہندستانی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ سابق بلے باز راہل دراوڑ اس عہدے کے لئے بہترین امیدوار ہو سکتے ہیں اور سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کو بھی بولنگ کوچ بنایا جا سکتا ہے ۔ہربھجن نے جمعرات کو یہاں کہاکہ دراوڑ جیسا شخص ہندستانی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے بہتر پسند ہو سکتا ہے ۔میں یہ بھی چاہوں گا کہ ظہیر خان کو بولنگ کوچ بنایا جائے ۔دونوں اپنے وسیع تجربے سے بڑا فرق پیدا کر سکتے ہیں لیکن یہ میرا ذاتی خیال ہے اور فیصلہ کرنا دوسرے لوگوں کے ہاتھ میں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد روی شاستری کو ٹیم انڈیا کے ڈائریکٹر کے طور پر مدت ختم ہو گئی تھی اور اب تک ٹیم انڈیا کا نیا کوچ مقرر نہیں کیا گیا ہے ۔ہندستان کو اگلے ماہ زمبابوے کا دورہ کرنا ہے ۔دراوڑ ہندستان کی انڈر 19 اور اے ٹیموں کے کوچ ہیں۔کئی سابق کھلاڑیوں نے دراوڑ کو ہندوستانی ٹیم کا نیا کوچ بنانے کی وکالت کی ہے ۔تاہم ہندستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کی کوچ کے عہدے کے لیے پہلی پسند نیوزی لینڈ کے سابق اسپنر ڈینیل ویٹوری ہیں۔ویٹوری اس وقت آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کوچ بھی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper