اردو | हिन्दी | English
298 Views
Health

دسترخوانِ تاثیر

آلو چاٹ

اجزاء: آلو۔500گرام ، فوڈ کلر(پیلا)۔ایک چائے کا چمچ ، نمک۔ایک چائے کا چمچ ، کْٹی لال مرچ
ایک چائے کا چمچ ، زیرہ۔ایک چائے کا چمچ ، چاٹ مصالحہ۔ایک کھانے کا چمچ ، کھٹائی پاؤڈر۔آدھ چائے کا چمچ ، املی کا گودا۔دو کھانے کے چمچ ، کڑی پتا۔آٹھ عدد
ترکیب: آلو تھوڑے بڑے سائز میں کاٹ کر اس میں فوڈکلر شامل کرکے اْبال لیں۔ برتن میں چار کھانے کے چمچ تیل شامل کرکے کڑی پتا ، نمک ، مرچ، چاٹ مصالحہ ، زیرہ ، کھٹائی شامل کرکے مکس کریں۔

چکن پوٹیٹو بال

اجزاء: آلو۔500گرام ، چکن۔ایک کپ ، نمک۔ایک کھانے کا چمچ ، کالی مرچ۔ایک کھانے کا چمچ ، ہری پیاز۔ایک عدد ، شملہ مرچ۔دو کھانے کے چمچ ، مسٹرڈ پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ ، انڈا۔ایک عدد ، بریڈ کرمب۔ ایک کپ
ترکیب: آلو اْبال کر میش کرلیں۔ چکن اْبال کر ریشہ کرلیں اور آلو میں چکن ، نمک ،کالی مرچ ، مسٹرڈ پیسٹ ،ہری پیاز ، شملہ مرچ باریک پیس کرمکس کرکے بال بنا لیں۔ انڈے میں رول کرلیں ، بریڈ کرمب لگاکر فرائی کرکے کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

حیدرآبادی قیمہ بریانی

اجزاء: قیمہ۔2/1کلو ، دہی۔ایک کپ ، چاول۔2/1کلو ، پیاز۔دو عدد ، ٹماٹر۔تین عدد ، ہری مرچ۔چھ عدد ، لہسن۔تین جوے ، لہسن ادرک۔دو کھانے کے چمچ ، کڑی پتا۔12پتے ، پودینہ۔ایک کپ ، نمک ،لال مرچ۔ایک چائے کا چمچ ، ہلدی۔ایک چائے کا چمچ ، زیرہ۔ایک کھانے کا چمچ ، گرم مصالحہ۔ایک کھانے کا چمچ ، سالن مصالحہ۔ایک کھانے کا چمچ ، تیز پتا۔دو پتے ، لونگ۔چھ دانے ، دارچینی۔دو اسٹک ، آلو بخارا۔بارہ عدد ، تِل۔ایک کھانے کا چمچ ، خشخاس۔ایک کھانے کا چمچ ، مونگ۔4/1کپ
ترکیب: چاول میں تیز پات ، لونگ ، دارچینی ڈال کر اْبال لیں۔ پیاز فرائی کر کے اس میں ہری مرچ ، لہسن ، ادرک ،کڑی پتا ، نمک ، لال مرچ ، زیرہ ، دھنیا ، گر م مصالحہ ، سالن مصالحہ ، آلو بخارا ڈال کر بھونیں اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔ اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر چاول ڈالیں پو

الیکٹرک لیمنیڈ

اجزاء: پانی۔1کپ ، لیمن جوس پاؤڈر۔2کھانے کے چمچے ، پودینے کے پتے .15عدد ، کٹی ہو ئی برف ۔1کپ ، لیموں کا رس۔2کھانے کے چمچے ، چینی ۔2کھانے کے چمچے ، نیلا رنگ۔قطرے
ترکیب: بلینڈر میں 1کپ پانی ، 2کھانے کے چمچے لیمن جوس پاؤڈر، 15عدد پودینے کے پتے ، 1کپ کْٹی ہو ئی برف ،2کھانے کے چمچے لیموں کا رس ،2کھانے کے چمچے چینی اور 2قطرے نیلا رنگ ڈال کر بلینڈ کرلیں

پالک کا رائتہ

اجزاء: دہی۔ایک پاو ، پالک۔دس پتے ، دودھ۔ آدھا کپ ، ہری مرچوں کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچہ ، کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچہ ، نمک۔آدھا چائے کاچمچہ ، تیل۔تلنے کے لئے ۔
ترکیب: ایک پاو دہی میں آدھا کپ دودھ ،آدھا چائے کا چمچہ نمک ، آدھا چائے کا چمچہ کالی مرچ اور ایک چائے کا چمچہ ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر پھینٹ لیں۔پالک کے دس پتوں کو خشک کر کے فرائی کرلیں۔جب وہ کرسپی ہو جائیں تو انہیں نکال کر چورا کریں۔اور رائتے میں شامل کریں۔پالک کا رائتہ تیار ہے۔

About the author

Taasir Newspaper