اردو | हिन्दी | English
536 Views
Health

دسترخوان افطار

Bread-Pakora
Written by Taasir Newspaper

ایگ سینڈوچ
اجزاء: بریڈ سلائس (ٹوسٹ کرلیں)۔دو عدد ، انڈا (ابال لیں)۔ایک عدد ، ٹماٹر (چوپڈ)۔ایک چائے کا چمچہ ، شملہ مرچ (چوپڈ)۔ایک کھانے کا چمچہ ، مایونیز۔دو کھانے کے چمچے ، سلاد پتہ (چوپڈ)۔ایک کھانے کا چمچہ ، کالی مرچ پاوڈر۔حسب ذائقہ ، نمک۔حسب ذائقہ
ترکیب:انڈا چھیل کر موٹا موٹاچوپ کرلیں۔پھر اس میں ٹماٹر ، شملہ مرچ، سلاد پتہ،نمک ، کالی مرچ پاوڈراور ایک کھانے کا چمچہ مایو نیزمکس کریں۔باقی مایو نیز سلائس پر لگائیں۔ایک سلائس پر ایگ مکسچر لگا کردوسرا سلائس اوپر رکھ دیں اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔
چکن نگٹس ٹاکوز
اجزاء: چکن نگٹس۔ایک پیکٹ ، ٹاکوز۔ایک پیکٹ ، بٹر کریم۔1/4کپ ، ہیوی کریم۔ایک کپ ، کیچپ۔آدھا کپ ، ٹماٹر (چوپڈ)۔دو عدد ، چیز سلائس (جولین کاٹ لیں)۔تین عدد ، سلاد پتے۔چار سے پانچ عدد ، لہسن پاوڈر۔ایک کھانے کا چمچہ ، آئل۔ڈیپ فرائینگ کے لئے
ترکیب:بٹر کریم اور ہیوی کریم کو اچھی طرح پھینٹ کر یک جان کر لیں۔ چکن نگٹس کو گرم آئل میں فرائی کرلیں۔ ٹاکوز کو پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق گرم کریں۔ ایک باول میں کریم مکسچر ،نمک ، کالی مرچ پاوڈر اور لہسن پاوڈر مکس کر لیں۔ دوسرے باول میں ٹماٹروں کا کیچپ میں شامل کر کے مکس کرلیں۔ ہر ٹاکوز اور ٹورٹیلا میں دو نگٹس ، چیز ، سلاد پتے، ٹماٹر اور کریم ڈال کر سرو کریں۔
ویجیٹیبل پف
اجزاء: آلو۔ایک عدد ، مٹر۔آدھی پیالی ، گاجر۔ایک عدد ، مشرومز۔تین سے چار عدد ، سوئیٹ کارن۔آدھی پیالی، میدہ۔ایک پیالی ، نمک۔حسب ذائیقہ ، پسا ہوا لہسن۔ایک چائے کا چمچ ، کالی مرچپسی ہوئی۔ایک چائے کا چمچ ، انڈے۔دو عدد ، چیز کش کیا ہوا۔آدھی پیالی ، پارسلے کٹا ہوا۔دو سے تین کھانے کے چمچ، مایونیز۔آدھی پیالی ، کنگ آئل۔آدھی پیالی
ترکیب:۱ ) کڑاہی میں کوکنگ آئل اور ایک پیالی پانی کو ملا کر گرم کر لیں۔ ابال آنے پر اس میں میدہ اور نمک ڈال کر لکڑی کے چمچ سے بھونیں، سمٹ کر درمیان میں آجائے تو چولہے سے اتار لیں۔ ۲) دس سے پندرہ منٹ رکھ کر ٹھنڈا کرلیں پھر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹتے ہوئے اس میں ایک ایک کر کے انڈے شامل کریں اور آخر میں چیز ڈال دیں۔ ۳) اوون ٹرے کو ہلکا سا چکنا کر کے اس مکسچر سے اسکوپ کی شکل میں تھوڑ ے تھوڑے فاصلے سے ڈالیں۔ ۴) اوون کو 200’C پر پندرہ سے بیس منٹ گرم کر کے اس ٹرے کو رکھ دیں۔ بیس سے پچیس منٹ بیک کر کے نکال لیں۔ ۵) آلو اور گاجر کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور مٹر کے ساتھ چار سے پانچ منٹ کے لئے ابال کر پانی سے نکال لیں۔ ۶) نان اسٹک پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں ،پھر اس میں آلو، گاجر اور مٹر ڈال کر ڈھک دیں۔ ۷) دو سے تین منٹ کے بعد اس میں باریک کٹے ہوئے مشرومز ، سوئیٹ کارن ،نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور اس میں پارسلے اور مایونیز ملا دیں۔ ۸) پف کو درمیان سے کاٹ کر یہ فلنگ ڈالیں اور چاہیں تو تھوڑا سا ٹماٹو کیچپ ڈال دیں۔
بریڈ پکوڑا
اجزاء: بریڈ۔6سلائس ، آلو۔6عدد ، ہری مرچ پیسٹ۔2چائے کے چمچے ، ہرا دھنیا۔4/1کپ ، نمک۔ایک کھانے کا چمچہ ، لال مرچ۔ایک چائے کا چمچہ ، زیرہ۔ایک کھانے کا چمچہ ، دھنیا۔ایک کھانے کا چمچہ ، انار دانہ۔ایک کھانے کا چمچہ ، بیسن۔ایک کپ
ترکیب: آلوکو بوائل کرکے میش کرلیں۔ اب اس میں نمک، لال مرچ، زیرہ، دھنیا، انار دانہ، ہرا دھنیا ، ہری مرچ پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں۔اب بریڈ سلائس پر لگائیں، بیسن پر ہلکا سا نمک، لال مر چ ڈال کرگھول لیں۔اب بریڈ کو کٹ کر لیں اور بیسن میں ڈپ کرکے فرائی کرلیں۔
چیز پکوڑا
اجزاء : بیسن۔ ایک کپ ، اجوائن۔ ایک چائے کا چمچ ، ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ ، پسی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ ، چاول کا آٹا۔ ایک کھانے کا چمچ ، سوڈا۔ دو چٹکی ، کاٹیج چیز۔ دو پیکٹ ، ہری چٹنی۔ دو کھانے کے چمچ ، تیل۔ تلنے کے لئے ، نمک۔ حسب ذائقہ
ترکیب: بیسن میں نمک، مرچ، ہلدی، اجوائن چاول کا آٹا سوڈا ڈال کر خوب پھینٹ لیں۔ کاٹیج چیز کے سلائس کاٹ لیں اور اس کو ہری چٹنی سے میری نیٹ کریں۔ پندرہ منٹ کے بعد پین میں ڈال کر فرائی کرلیں۔ املی کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

About the author

Taasir Newspaper