اردو | हिन्दी | English
159 Views
Politics

دسمبر تک ضلع ہیڈکوارٹرکو فورلین سے جوڑا جائے : اکھلیش

akhilesh
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ 19 ستمبر (ایجنسی): وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ضلع ہیڈکوارٹرس کو مقررہ مدت کے اندر فورلین سڑکوں سے جوڑنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنارس، شکتی نگر ہائی وے کی تعمیر کاکام ہر حال میں 15 نومبر تک پورا کرلیا جائے۔ اسی طرح پلوں کی تعمیر کاکام بھی مقررہ مدت کے اندر پورا کیا جائیگا۔انہوں نے آگاہ کیا کہ مفاد عامہ کے ان منصوبوں کے نفاذمیں کسی سطح پر لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے یہ حکم محکمہ تعمیرات کے مختلف کاموں کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کے بعد دیئے۔ ضلع ہیڈکوارٹرس کو فور لین سڑکوں سے جوڑنے کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے دیوریا کو اکتوبر چتر کوٹ کو نومبر اور بلرام پور کو دسمبر تک جوڑنے کا حکم دیا ہے۔

About the author

Tariq Hasan