اردو | हिन्दी | English
986 Views
Deen

دفتر ی سطح پراردو کانفاذ ہم سب کی قانونی ذمہ داری:ڈی ایم سارن

img-20161217-wa0036
Written by Tariq Hasan

چھپرہ17 دسمبر(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایم ارون کمارنے ضلع کے اردو ملازمین کومشورہ دیاہے کہ وہ اپنے منصبی فرائض کے تئیں ایماندار رہیں۔بصورت دیگر دوسری سرکاری ز بان کی حیثیت سے اردو کانفاذ نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ اردوہماری ریاست کی دوسری سر کاری زبان ہے اور حکومت کی پالیسی کے مطابق دفتر ی سطح پر اسے نافذکرنا ہم سب کی قانونی ذمہ داری ہے ۔موصوف آج اردو ڈائریکٹوریٹ ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ ، حکومت بہار کی ہدایت کے مطابق سارن ضلع کے اردو ملامین کی اہلیت سازی کی غرض سے منعقد ایک رو زہ ورکشاپ میں شریک اردو ملازمین کے ساتھ ساتھ کلکٹریٹ کے تمام افسران و ملازمین سے خطاب کررہے تھے ۔اپنے افتتاحی کلمات میں انہوں نے اردو زبان کی شیرینی کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے ملک کی زبان ہے اوراس کی آبیاری میں ہندو، مسلمان اور دیگر مذاہب کے قلمکارو ں کا خون جگر شامل ہے۔ سارن کلکٹریٹ واقع کانفرنس ہال میں منعقد ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے او ایس ڈی کمار ونو دنے کہاکہ اردو کو جن 7 مقاصد کیلئے ریاست کی دوسری سر کاری زبان کا در جہ دیاگیاہے ، ان تمام مقاصد پر ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اردو ملازمین سے کہاکہ اس سلسلے میں ہراس کام کیلئے مستعد رہیںجو اردو کے نفاذ کیلئے ضروری ہے ۔اس موقع پر ضلع اردو سیل کے افسر انچارج محمد عمیرنے کہاکہ بہارمیں اردو کو 1981 سے ہی دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے ۔مگر یہ افسوس ناک حقیقت ہے کہ ریاست کے اردو داں عوام کی تغافلی اور اردو ملازمین کی بے تو جہی کی وجہ سے اس زبان کا دفتر ی سطح پر اس حد تک فروغ نہیںہوپایاہے جو اس کا قانونی حق ہے ۔انہوں نے اردو ملازمین کو اردو کے نفاذ کے تئیں اپنی منصبی ذمہ داری کو سمجھنے اور اس سلسلے میں اپنی صلاحیت کوبڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ جہاں کہیںبھی آپ لوگو ں کودشواری پیش آئے وہاں ہم آپ لوگو ں کے تعاون کیلئے موجود رہیںگے ۔اردو سیل کے افسرا انچارج نے بتایاکہ اردوڈائریکٹوریٹ ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ ، حکومت بہار کی ہدایت کے مطابق عنقریب ہی ضلع سطح پرایک شاندار سمینار کا انعقاد کا ہو نے والا ہے ،جس میں ضلع سطح پر اردو کو فروغ دینے کے موضوع پر تفصیل سے گفتگو ہو گی ۔اس کے بعد ضلع میں اردوپڑھنے والے بچو ں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی ایک پرو گرام منعقد کیاجائےگا۔پرو گرام میں تقریری مسابقے کی بنیا د پرمنتخب اردو طلباو طالبات کو تو سیفی سند کے ساتھ ساتھ انعامی رقم سے نوازہ جائے گا۔
واضح ہوکہ بروز جمعرات منعقد ورکشاپ کو کامیاب بنانے کیلئے ڈی ایم ارون کمارشروع سے ہی دلچسپی لے رہے تھے۔ اور اس میں کسی بھی طرح کی کو ئی کمی نہیں ہواس کیلئے افسر انچارج محمد عمیر پوری طرح سنجیدہ تھے ۔پرو گرام میں ضلع میں مامور تمام اردو ملازمین کے ساتھ ساتھ کلکٹریٹ کے سبھی افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی ۔ ورکشاپ کوکامیاب بنانے میں رضاءالرحمن ، عبد الجبار ، شمیم احمد، شہلاخاتون ، عذرا تبسم ، محمد مشتاق، محمدریاض الدین ، امیش پر ساد ، محمد جاوید اور دیگر تمام اردوملازمین پیش پیش دیکھے گئے ۔

About the author

Tariq Hasan