اردو | हिन्दी | English
365 Views
Around the World Politics

دنیا کو پرامن بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے ، اوباما

Barack-Obama
Written by Taasir Newspaper

واشنگٹن،27 مئی(پی ایس آئی) امریکی صدر بارک اوباما نے ہیروشیما میں ایٹمی حملے کی یادگار کا دورہ کیا ہے۔ اوباما کا کہنا ہے کہ دنیا کو پرامن بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔امریکی صدر کی آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔کسی بھی امریکی صدر کا ہیروشیما کا یہ پہلا دورہ ہے، ہیرو شیما پر امریکا کے ایٹمی حملہ میں ایک لاکھ 40ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس موقع پر خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرا دورہ جنگ دوم کے شہیدوں کو یاد کرنے کا بہترین موقع ہے ، دنیا کو پرامن بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہرمذہب امن کا درس دیتا ہے اور کوئی بھی مذہب معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔امریکی صدر کے دورے کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔




About the author

Taasir Newspaper