اردو | हिन्दी | English
301 Views
Entertainment

دپیکاپڈوکون کی ایڈونچرتھرلرفلم کی ویڈیو جاری

Deepika-Padukone
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،30 جولائی(پی ایس آئی) بالی وڈ میں کامیابیوں جھنڈے گاڑنے والی دپیکا پڈوکون اب ہالی وڈ میں بھی دھماکے دار اینٹری دینے کیلئے تیار ہیں ، اسی سلسلے میں ہالی وڈ ایکشن ہیرووِن ڈیزل اوردپیکا پڈوکون کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم ’ٹرپل ایکس؛دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کی نئی بے ہائینڈدی سین ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جو وِن ڈیزل نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔ ہدایتکارڈی جے کاسورو کی یہ فلم ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے جس میں وِ ن ڈیزل ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار زینڈر کیج کے روپ میں جلوہ گر ہونگے اور ایک جاسوس کے کردار میں ایکشن کرتے دکھائی دینگے۔دہشت گردوں کے خاتمے اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ایجنٹ زینڈر کیج کونیشنل سیکیورٹی کونسل خفیہ مشن پر بھیجتی ہے جہاں وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کئی خطرناک مول لیتا ہے۔نیل مورٹز، وِن ڈیزل اور جوروتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ایکشن فلم میں وِ ڈیزل اور دپیکا کے علاوہ معروف برازیلی فٹ بال اسٹار نیما ر بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئیل ایل جیکسن، ٹونی جا، روبی روز، ڈونی ین ، مائیکل بِسپنگ اور نینا ڈوبریو شامل ہیں۔ اوریجنل فلمز اور ریولوشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی ایکشن ، سسپنس اورایڈونچر پر مبنی یہ فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ سال 20جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

About the author

Taasir Newspaper