اردو | हिन्दी | English
275 Views
Entertainment

دپیکا نے امیتابھ کومعاوضے کی دوڑمیں پیچھے چھوڑدیا

dipika
Written by Tariq Hasan

ممبئی،10 ستمبر (پی ایس آئی)بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہیکہ فلم ’’پیکو‘‘ میں دیپیکا کو ان سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو فلم نگری کا شہنشاہ کہا جاتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے جب کہ بگ بی کے کامیاب فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں جس میں ’’راستے کا پتھر‘‘،’’زنجیر‘‘،’’نمک حرام‘‘،’’دیوار‘‘،’’شعلے‘‘،’’خون پسینہ‘‘ ،’’ڈان‘‘ ،’’دوستانہ‘‘ ، ’’نصیب‘‘،’’شہنشاہ‘‘اور’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ شامل ہیں تاہم دنیا میں سے زیادہ معاوضہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنانے والے میگا اسٹار نے فلموں میں اداکاراؤں سے کم معاوضہ دیئے جانے کا اعتراف کیا ہے۔بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے معاوضے کی دوڑ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑدیا ہے جس کااعتراف بگ بی نے خود اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنک‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران کیا۔ ایک سوال کے جواب میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ فلم ’’پیکو‘‘ بااختیار بنانے والی فلم تھی جس کے لیے دپیکا پڈوکون کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی سال سے انڈسٹری میں ہوں اسی لیے شاید اپنی اہمیت کھو چکا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’’پیکو‘‘ میں دپیکا پڈوکون ، امیتابھ بچن اور عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

About the author

Tariq Hasan