اردو | हिन्दी | English
345 Views
Sports

دھونی زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں بلے باز

MS-Dhoni
Written by Tariq Hasan

اوول، 09 جون (یو این آئی) ہندستانی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں بلے باز بن گئے ۔دھونی نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 63 رنز کی اننگز کھیل کر سابق سری لنکائی بلے باز اروند ڈی سلوا اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ڈی سلوا نے 9284 جب کہ ویلیئرز نے 9303 رنز بنا رکھے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan