اردو | हिन्दी | English
268 Views
Politics

دہشت گردانہ حملہ معاملے میں مودی کو ملا نتیش کا ساتھ

images
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 20 ستمبر (اسٹاف رپورٹر): آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے علاوہ شیو سینا نے بھی اڑی حملے کیلئے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ لیکن بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس معاملے میں وزیراعظم کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اترپردیش کے کشی نگر میں نتیش کمار نے کہا کہ اس واقعہ کیلئے کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف مرکزی حکومت کارروائی کررہی ہے اور اس طرح کے معاملے میں سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔ہم اس معاملے میں مرکزی حکومت کی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ نتیش نے کہا کہ دہشت گردانہ حملہ ملک کا مسئلہ ہے ۔ ادھر لالو پرساد یادو نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم مودی کے ہاتھ میں ملک محفوظ نہیں ہے ۔انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا تھا کہ مودی کا 56 انچ کا سینہ کہاں گیا۔ جبکہ تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ ملک پر اتنا بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوگیا ،وزیر اعظم مودی کیا کررہے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan