اردو | हिन्दी | English
224 Views
Deen

دین الٰہی انسانیت ،مساوات ا ور انصاف کا مجموعہ : سید عمیق احمد

سہارنپور ۔23اپریل (یو این این /احمد رضا) سید عمیق احمد نے کل دیر شام گتتا مل کے نزدیک واقع رحیمیہ مسجد کے احاطہ میں قرآن کی صفات پر اہم گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں سے بتایاکہ سہی معنوں میں دین الٰہی انسانیت ،مساوات، عدل ا ور انصاف کا مجموعہ ہے اور ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم دین کے راستہ سے بھٹک کر راحت اور تسکین کے لئے در در بھٹک رہے ہیں۔ سید عمیق احمد نیبتایاکہ سہی معنوں میں دین الٰہی انسانیت ،مساوات اور امن کا ضامن ہے ہمارے پیارے نبیﷺ نے سبھی کو اپنے پیار، اخلاق اور مساوات کے عمل سے ااپنا بناکر ان سبھی کو اللہ کے قریب لا کھڑاکیا دین اللہ ہی سب سے پرا دین ہے ہم اس سے ہٹکر ہر قدم پر ناکام ہوجائیں گے ہم سبھی کو رسول اللہﷺ کے بتائے راستہ پر چل کر ہی دین اور دنیامیں کامیابی اور کامرانی حاصل کرناہے اور یہی ہماری کامیابی اور بقاء کا سرچشمہ ہے۔ سید عمیق احمد نیکہاکہ اللہ کے پاک کلام نے یہ بھی فرمادیاکہ ہمارے پیارے نبیﷺ کل عالم کے لئے رحمت ہیں آپ سمجھ لیں کے عالم کے سبھی جانداروں کے نبیﷺہی ہیں بس لازم ہے کہ ہم میل ملاپ سے رہتے ہوئے انسانیت کی بہتری کی بات کریں اس اللہ کی زمین پر خرافات، بد امنی اور فسادات بر پہ نہ کریں اور یہی خوبی ہمارے دین الٰہی کی اصل روح ہے۔ سید عمیق احمد نے زور دیکر کہاکہ سبھی زبانیں اللہ کی ہیں ہر جاندار کا خالق اور مالک اللہ ہی ہے بس اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت اپنے اور لازم کرلو یہی راہ نجات اور راہ پناہ ہے!

About the author

Taasir Newspaper