اردو | हिन्दी | English
530 Views
Entertainment

دیوارکی اسکرپٹ کو بہترین مانتے ہیں امیتابھ

big-b-amitabh-bachchan
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 24 جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سپر ہٹ فلم ‘دیوار’ کی اسکرپٹ کو بہترین قرار دیا ہے ۔یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم ‘دیوار’ کی ریلیز کو42 سال ہو گئے ہیں۔ جرم کے پس منظر پر مبنی 1975 میں آئی فلم دیوار میں امیتابھ کے علاوہ ششی کپور، پروین بابی، نیتو سنگھ اور نروپا رائے اہم کردار میں تھیں۔ فلم ‘دیوار’ دو بھائیوں کی کہانی ہے ، جو اپنے ماضی کی وجہ سے دو مختلف راستوں پر چل پڑتے ہیں۔ فلم ممبئی کی گلیوں میں ان کی جدوجہد کی کہانی ہے ۔اس فلم کے بعد امیتابھ کی شناخت ‘اینگری ینگ مین’ کے طور پر بن گئی تھی۔ امیتابھ نے کہا کہ فلم ڈائریکٹر یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی اس فلم کی اسکرپٹ بہترین تھی۔ امیتابھ نے ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کے ساتھ اس بات کا اشتراک کیا۔ امیتابھ نے ٹویٹ کیا، “فلم دیوار کے 42 سال۔۔ آج کی فلموں کے ہفتے بھر کے مقابلے میں 100 ہفتے کی ٹرافی۔”

About the author

Tariq Hasan