اردو | हिन्दी | English
195 Views
Politics

ذبیحہ خانے کھولنا ہمارا آئینی حق : مستان

Bihar-Abdul-jalil-mastan
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 30 مارچ (اسٹاف رپورٹر): آبکاری اور نشہ بندی کے وزیر عبدالجلیل مستان نے کہا ہے کہ ذبیحہ خانے کھولنا ہمارا آئینی حق ہے اور مویشی پروری کے وزیر اس پر روک نہیں لگاسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بہار میں ایک بھی غیر قانونی ذبیحہ خانہ نہیں ہے۔ جو بھی ذبیحہ خانے ہیں سب سرکاری ضابطے کے مطابق چل رہے ہیں۔ مستان کے اس بیان پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ ایک طرف حکمراں جماعت اپنے وزیر کے بیان پر کچھ بھی بولنے سے انکار کررہی ہے وہیں دوسری طرف بی جے پی کاکہنا ہے کہ مستان کا یہ بیان حکومت بہار کے دوہرے رویہ کو اجاگر کررہا ہے۔ ایک طرف مویشی پروری کے وزیر ناجائز ذبیحہ خانوں کو بند کرنے کی بات کہتے ہیں تو دوسری طرف ایک وزیر اسے اپنا آئینی حق بتاتے ہیں۔ اس سے قبل عبدالجلیل مستان پی ایم مودی کے خلاف متنازعہ بیان دے کر تنازعہ میں پھنسے تھے ،جس کے جواب میں آج تک بی جے پی ان کے بیان کا بائیکاٹ کررہی ہے۔

About the author

Tariq Hasan