اردو | हिन्दी | English
210 Views
Politics

راؤ نے چیف سکریٹری سے فون پر حالات کا جائزہ لیا

rao
Written by Tariq Hasan

حیدرآباد23ستمبر( یواین آئی ) تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھرراو نے افسروں سے خواہش کی کہ ریاست میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ہوئی غیرمعمولی شدید بارش کے سبب سرکاری اور پرائیویٹ جائیدادوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے ۔وزیراعلی جو دہلی میں ہیں نے چیف سکریٹری راجیوشرما سے فون پر موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ شدید بارش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور عوام کو ممکنہ مدد فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کو نقصان ‘ تالابوں ‘ذخائر آب کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ تیار کیا جائے تاکہ تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مرکز سے امداد حاصل کی جاسکے ۔

About the author

Tariq Hasan