اردو | हिन्दी | English
74 Views
Politics

راجناتھ نے مُناباؤ میں جوانوں کی حوصلہ افزائی کی

rajnath
Written by Tariq Hasan

جیسلمیر، 8 اکتوبر (یو این آئی) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج دوپہر سے قبل راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں مغربی سرحد مناباؤ بارڈر پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ہی جوانوں و افسروں سے ان کی خیریت دریافت کی۔وزیر داخلہ کے مغربی مناباؤ بارڈر پہنچنے پر راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ان کے ساتھ وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو بھی ہیں۔مسٹر سنگھ نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کے ساتھ پورا ملک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندستانی فوج کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور ہم ہر معاملے میں پوری طرح اہل ہیں۔ انہوں نے مغربی سرحد سمیت پورے ملک میں سیکورٹی بندوبست کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہندستان دنیا کے مضبوط اقوام میں سے ایک ہے ۔اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے بات چیت بھی کی اور حکام سے مغربی سرحد کی معلومات حاصل کی۔

About the author

Tariq Hasan