اردو | हिन्दी | English
211 Views
Bihar News

راج دیو قتل کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت

supreme-court
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یوا ین آئی) سپریم کورٹ نے بہار میں سیوان کے صحافی راجدیو رنجن کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کر نے والے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا آج حکم دیا۔ عدالت عظمی نے مقتولہ صحافی کی بیوی آشا رنجن کی درخواست کی سماعت کے دوران سی بی آئی سے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات تین ماہ میں مکمل کرے ۔ اس سے پہلے بہار حکومت نے اس معاملے میں عدالت کے نوٹس کا جواب دیا۔ اپنے جواب میں ریاستی حکومت نے ضلع سیوان پولس کی جانب سے کی گئی کارروائی کی مکمل تفصیل پیش کی ۔واضح رہے کہ ایک ہندی اخبار کے صحافی راجدیو رنجن کے قتل کے معاملے میں ان کی بیوی کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے ۔ درخواست گزار نے اس معاملے کی سماعت بہار سے باہر کرانے کی درخواست کی ہے ۔انھوں نے نتیش حکومت میں وزیر صحت تیج پرتاپ یادو پر قاتلوں کو تحفظ دینے اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین پر قتل کی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے ۔ عدالت نے گزشتہ 23 ستمبر کو آشا رنجن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے محمد شہاب الدین، تیج پرتاپ یادو اور بہار حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔

About the author

Tariq Hasan