اردو | हिन्दी | English
192 Views
Sports

راج دیپ سر دیسائی نے ثانیہ مرزا سے معافی مانگی

sania-mirza-un-goodwill
Written by Taasir Newspaper

حیدر آباد،14 جولائی(پی ایس آئی)انڈیا ٹوڈے کے صحافی راج دیپ سردیسائی نے کامیاب ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ایک غلط سوال کرنے پر معافی طلب کرلی۔دراصل حال ہی میں 29 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنی آٹوبائیو گرافی ’ایس اگینسٹ اوڈز‘ (Ace Against Odds) ریلیز کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔ثانیہ مرزا کی آٹوبائیو گرافی کی لانچ تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی۔اپنی آٹوبائیو گرافی میں ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور پاکستانی کرکٹ شعیب ملک سے ان کی پہلی ملاقات اور شادی کے حوالے سے بھی کئی باتیں بیان کی ہیں۔اس تقریب کے بعد صحافی نے ثانیہ مرزا سے ان کی آٹوبائیوگرافی کو لے کر کئی سوال کیے۔تاہم ایک سوال ایسا کردیا جس کے بعد انہیں کھلاڑی سے معافی طلب کرنی پڑ گئی۔انہوں نے پوچھا کہ ’ایک مشہور شخصیت ہونے کے بعد ثانیہ مرزا اب مکمل سکونت کب اختیار کریں گی؟ کیا ایسا دبئی میں ہوگا یا کسی اور ملک میں؟ ماں بننے کے بارے میں اور گھر بنانے کے بارے میں بھی آٹوبائیو گرافی میں کچھ نہیں لکھا گیا، ایسا محسوس ہورہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper